گاڑی میں ممنوعہ ایل پی جی گیس بھرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج 

 کلرسیداں (نامہ نگار)کلرسیداں پولیس نے مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کی سیٹ کے نیچے آہنی راڈوں سے نصب گیس سلنڈر جس میں ممنوعہ ایل پی جی گیس بھری ہوئی تھی کے بارے میں ڈرائیور محمد رئیس کوئی معقول جواب نہ دے سکا جس پر پولیس نے گیس سلنڈر قبضے میں لے کر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے سنیپ چیکنگ کر دوران اویس نامی ملزم کے قبضے سے پسٹل تیس بور بمعہ پانچ روند برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس یونیفارم سے مشابہت رکھنے والی پینٹ شرٹ بھی پہن  رکھتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن