پوتے کی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے مونگ پھلی کاشت کرنے والا ملزم گرفتار

Aug 05, 2024

کھنڈہ (نامہ نگار)  مسما ف۔ن دختر عمر پراچہ نے تھانہ بسال پولیس کو درخواست دی کہ میری شادی احمد نواز ولد عبداللہ سے ہوئی تھی جس سے میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے سال 2015 میں مجھے طلاق ہو گئی تھی میرے بیٹے شہریار کو اپنی دادی مسما ش۔ا نے 100 کنال 7 مرلے کی زمین اپنے حصہ کی دی جس میں سے 24 کنال 7 مرلے پر اس کے دادا عبداللہ نے ناجائز قبضہ کر کے مونگ پھلی کاشت کر لی اور کہا کہ شہریار کا اس زمین سے کوئی تعلق نہ ہے۔ تھانہ بسال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے اپنے پوتے کی زمین پر قبضہ کرنے والے ملزم عبداللہ ولد احمد خان سکنہ مہروال تحصیل جنڈ کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔  

مزیدخبریں