مٹھیال(نامہ نگار) یونین کونسل تھٹہ کے ہزاروں نفوس پر مشتمل گاؤں ڈھوک ولیاں کے باسی اس جدیددور میں بھی صاف پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سیجوہڑوں، تالابوں اور ندی نالوں کاپانی پینے پر مجبور ہیں ڈھوک ولیاں گاؤں کو دوسرے علاقوں سے ملانے والے راستے پختہ نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دنوں میں آمدورفت کیلئے بند ہوجاتے ہیں جس سے ڈھوک ولیاں گاؤں کا زمینی رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈھوک ولیاں گاؤں کے باسیوں کیلئے صحت کی بھی کوئی سہولت میسر نہیں اہل علاقہ دوردراز علاقوں میں جاکرمہنگے داموں علاج کرانے پر مجبور ہیں گاؤں میں بہتر تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پرائمری کے بعد طلباء وطالبات دوسرے علاقوں میں گاڑیوں کے بھاری کرایے دے کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے الیکشن کے دنوں میں سبزباغ دکھا کر رفوچکر ہوجاتے ہیں اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے پانی، صحت، تعلیم اور رابطہ سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے الیکشن کے دنوں میں سبزباغ دکھا کر رفوچکر ہوجاتے ہیں اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے پانی، صحت، تعلیم اور رابطہ سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
گاؤں ڈھوک ولیاںجدید دور میں بھی پانی، تعلیم، صحت جیسی سہولیات سے محروم
Aug 05, 2024