کلرسیداں(نامہ نگار) دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کہا ہے کہ انسان کو گھوڑے سے وفا سیکھنی چاہیئے اسے گلے شکوے اور مال کی محبت ترک کرکے اللہ سے اپنی وفاداری کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد یعقوبیہ جیوڑہ روڈ رحمان آباد میں صاحبزادہ قاضی محمد داد کی خواہر نسبتی کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ محمد ادریس ہاشمی،قاری حسیب،صاحبزادہ مظفر محمود اور قاضی محمد داد نے بھی خطاب کیا صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کہا کہ اللہ نے حلال مال کمانے کا حکم دے کر اسے حلال راستوں پر صرف کرنے کی اجازت دی ہے انسان یہ مت بھولے کہ وہ دنیا میں مسافر کی حیثیت میں آیا ہے اسے اخروی زندگی کی طرف لوٹ کے جانا ہے اسے اگلی منزل کی تیاری کرنی چاہیئے۔روزمحشر کی تیاری پر توجہ دینی چاہیئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اللہ کے بعد لوگوں کے بھی حقوق ہیں جن کا تعین بھی اللہ نے ہی کیا ہے،عبادات الہی میں کوتاہی پر رب سے رجوع کرنا ضروری ہے اللہ رجوع کرنے والوں کو معاف کر دیتاہے۔
انسان کو گھوڑے سے وفا سیکھنی چاہیئے، صاحبزادہ عمیر ہاشم
Aug 05, 2024