مری امتیاز الحق (نامہ نگار خصوصی)یہاں مال روڈ پر چنار چوک کے قریب گاڑیوں کی آمد و رفت کے دوران معمولی تنازعہ نے وہاں میدان جنگ کی کیفیت پیدا کر دی ۔اس دواران لاٹھیوں اور گھو نسوں کے آزانانہ استعمال کے دوران تین سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔مال روڈ کے اس اہم ترین حصہ میں امن و امان کی دھجیاں بکھیرے جانے کے دوران پولیس اور انتظامیہ سمیت مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے قائمکی گئی فورس بھی غائب ہو گئی ۔ معاملے کی سنگین صورت کے تحت مرکزی انجمن تاجران نے شاندار کردار ادا کرتے ہوے دونوں دھڑوں میں صلع صفائی کروا کر نہ صرف آئندہ بھڑنے والے ایک خطرناک تصادم کو روک لیا بلکہ مری میں سیاحت کو بدنامی کے داغ سے بھی بچا لیا ۔اس طرح یہ خطرناک ’’جنگ ‘‘ اس وقت شروع ہوی جب مال روڈ کے اہم ترین اس چوک اور اس سے ملحقہ امتیاز شہید روڈ جہاں ہر قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے جبکہ وہاں ہائی ایس جیسی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع ہے وہاں کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ایک ہائی ایس قانونی تقاضوں کو پامال کرتے ہوے پہنچی تو وہیں پر قائم ایک غیر قانونی’’ ٹیکسی پارک‘‘ میں کھڑی ایک ٹیکسی ڈرائیور سے مذکورہ ہائی میں سوار افراد نے گاڑی کے گزرنے کیلئے انتہائی تلخ انداز میں راستہ مانگا مگر تلخ رویہ پر مذکورہ ڈرائیور نے اعتراز کیا تو ہائی ایس میںسوار قریباً سو لہ افراد نے اس پر حملہ کر دیا ۔اس دوران مقامی لوگوں نے ایک نہتے شخص پر حملہ ہوتے دیکھا تو وہ بھی اس کی حمائت میں نکل آئے اور پھر لمحوں میں مال روڈ میدان کارزار بن گیا ۔شدید تصادم کے دوران مال روڈ پر سخت بھگددونوں جانب سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ایسے میں انجمن تاجران نے مثبت کرردار ادا کرتے ہوے طویل گفت و شنید کے بعد دونوں دھڑوں میں صلع کروا دی ۔
گاڑیوں کی آمد و رفت، دوران معمولی تنازعہ نے میدان جنگ کی کیفیت پیدا کر دی
Aug 05, 2024