وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام, وزیر اعلی پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید کو سلام، مقبوضہ کشمیر کے ہر مظلوم اور محصور کو سلام، مقبوضہ کشمیر کی ماوں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹوں کو سلام، بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر ؤ استبداد کی نئی مثال قائم کی ۔ دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی، کب تک کشمیری جبر و بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟ ۔ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا ۔ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی خوشحالی ممکن ہے۔ ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔