تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے

 تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے ۔ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے ،ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے ، ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا ،ترجمان قومی اسمبلی نے بھی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کی تصدیق کردی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا ، ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کاروائی ملتوی کردیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  ممبر    قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کا کہنا تھا کہ  ممتاز مصطفیٰ کے اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا،   انکی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اللہ سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن