جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں کیخلاف دھرنا گیارہویں روز بھی جاری

Aug 05, 2024 | 12:16

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف دھرنا راولپنڈی لیاقت باغ میں گیارہویں روز بھی جاری ہے ۔ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے وہ بھی بے معنی رہے ۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے ، جماعت اسلامی نے حکومت کو دو دن کی ڈیڈ لائن دی جو اج پوری ہو گئی ۔آج جماعت اسلامی کے امیر حفظ نعیم الرحمن دن 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ۔    

مزیدخبریں