سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقہ بینا گاوں میں ڈیرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاع کے مطابق بھینسوں کے باڑے کی چھت بالوں سے بنی ہوئی تھی، چھت کے نیچے تین افراد دب گئے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آپریشن کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو کا تعلق بینا گائوں جبکہ ایک ساہیوال کا رہائشی تھا ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32سالہ بلال، 40سالہ سعید جبکہ 35سالہ علی شیر سے ہوئی ہے۔ریسکیو عملے نے نعشیں نکال کر ضروری کارروائی کے لئے اہلخانہ کے حوالے کر دیں۔