تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے۔
ممتاز مصطفیٰ حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے ، وہ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے اور ان کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بھی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کی تصدیق کردی، ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر ممتاز مصطفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کی اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا، ممتاز مصطفیٰ نے جمعہ کی نماز ہمارے ساتھ ادا کی ، ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔