پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں جلسہ کرے گی جس کے لیے صوابی شاہ منصور ٹاؤن میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ سہ پہر4 بجے شروع ہوگا جس کیلئے سٹیج تیار کرکے جلسہ گاہ میں لائٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جلسے سے خطاب کریں گے۔
محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، عمرایوب، اسد قیصر بھی جلسے سے خطاب کرینگے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صوابی میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب صوابی پہنچ گئے ہیں۔پی ٹی آئی قیادت کی سابق سپیکر اسد قیصر سے صوابی میں انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔سابق سپیکر اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو جلسے کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا، پی ٹی آئی قیادت نے جلسے کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹیوں سے بھی رابطہ کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا صوابی کا جلسہ تاریخی ہو گا، ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکن جلسے میں شرکت کریں گے