بیجنگ میں چین کی سول افیئرز یونیورسٹی نے ملک میں شادی کی روایت برقرار رکھنے اور شرح پیدائش بڑھانے کیلئے نیا تعلیمی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان کے تحت یونیورسٹی طلبہ کو شادی کی ڈگری دے گی،ایک رپورٹ کے مطابق چین کی یونیورسٹی کا شادی کی ڈگری دینے کے اعلان کا مقصد شرح پیدائش میں اضافے اور شادی کرنیکی کم روایت کو بحال کرنا ہے۔بیجنگ میں قائم یونیورسٹی میں رواں برس ستمبر میں انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام شروع کیا جائیگاتاکہ ایسے پروفیشنلز تیار کیے جائیں جو شادی سے متعلق صنعت اور کلچر کو فروغ دیں،چین کے شادی اور خاندان کے مثبت کلچر کو نمایاں کرنے کے مقصد کے تحت کورس ترتیب دئیے گئے ہیں ،اس طرح طلبہ اور عوام کو چین کی شادی کی روایت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی دی جائیگی۔اس میرج ڈگری پروگرام کے تحت شروع میں رواں برس 12 صوبوں سے70طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا،ڈگری کے کورس میں فیملی کونسلنگ، شادی کی منصوبہ بندی اور میچ میکنگ پروڈکٹس کا فروغ شامل ہے۔خیال رہے کہ چینی حکومت نے بچے پیدا کرنے کے خواہش مند جوڑوں کیلئےشادی کو لازمی قرار دیا ہے اور والدین کو بچے کی رجسٹریشن کیلئےشادی کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا اور اسکے بدلے فوائد حاصل ہونگے۔