مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے، ان کو اقتدار میں لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، ن لیگ نے آئی پی پیز کو چھوٹ دے کر عوام پر مسلط کیا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کے لئے کوئی پلان نہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں، مینڈیٹ چوروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے الیکشن واحد حل ہے، پی ٹی آئی ملک میں حقیقی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔