چین میں مزید 10 دن غیرمعمولی گرمی رہنے کا امکان

Aug 05, 2024 | 14:32

ویب ڈیسک

چین کے مشرقی علاقوں میں غیرمعمولی گرمی کی لہر جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیانگ سو اور ژی جیانگ کے ساحلی شہروں میں مزید 10 دن شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔

چین کے کئی شہروں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے پر بجلی کا استعمال بڑھ گیا۔

چینی حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے زائد استعمال کی وجہ سے آگ لگنے کے ممکنہ خطرات ہیں۔

مزیدخبریں