بنگلادیشی وزیراعظم نےاستعفیٰ دید یا:عالمی میڈیا

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم نےاستعفیٰ دید یا۔بنگلادیشی آرمی چیف کا ہنگامی اور غیر معمولی خطاب کچھ دیر میں ہوگا، بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے ڈھاکہ پیلس چھوڑ دیا،محفوظ جگہ پر منتقل ہوگئیں۔وزیراعظم حسینہ واجد خطاب ریکارڈ کروانا چاہتی تھی لیکن انہیں خطاب ریکارڈ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، وزیراعظم حسینہ واجد خطاب ریکارڈ کروا رہی ہیں، بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، بنگلادیشی فوج کا ڈھاکہ کی گلیوں میں گشت کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف مقامی وقت کے مطابق 2 بجےقوم سے خطاب کریں گے، ڈھاکہ کی گلیوں میں آرمی آگئی ، حسینہ واجد بھارت روانہ ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن