9مئی سے متعلق فوج کا مؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ 9مئی سےمتعلق فوج کامؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا بیانیہ بنانیوالے زمینی حقائق سےباخبر ہیں اور جان بوجھ کر ایساکرتےہیں ، بیانیہ بنانیوالے فوج اور عوام میں دراڑ ڈالناچاہتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ اگرآپ ان ساری چیزوں کااحاطہ کریں تواندازہ ہوگاجوبیانیہ بنایا جاتا ہےوہ غلط ہے، بیانیےکی دو وجوہات ہیں یاتووہ زمینی حقائق سےلاعلم یاپھرانہیں پتاہےپھربھی بیانیہ بناناہے. ان کا مقصد فوج اورعوام کےدلوں میں غلط فہمی پیدا کرناہے. یہ چاہتے ہیں ایشوزکواتنامتنازع بنادیں تاکہ اصل ایشوز سے توجہ ہٹائی جاسکے. ہمیں چاہئےمسئلےکوسمجھیں اوراس کا بھرپور تدارک کریں۔انھوں نے بتایا کہ باڑلگنےسےغیرقانونی نقل وحرکت ختم نہیں ہوئی، خارجیوں کوہم کئی باربارڈرپرانگیج کرتےہیں، جوبھی باڑکراس کرتے پکڑا جائے اسے قانون کےمطابق سزادی جائے۔سانحہ نو مئی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 9مئی سےمتعلق فوج کامؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، 7مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں جو مؤقف تھا وہی ہے ، 7مئی کی پریس کانفرنس میں جومؤقف بیان کیا نہ اس میں تبدیلی آئی ہے نہ آئےگی۔انھوں نے واضح کیا کہ کوئی فیک نیوز اورجھوٹا پروپیگنڈا کرتاہے تو افواج پاکستان ضرور قانونی کارروائی کرےگی. بےضمیر ڈیجیٹل دہشتگرد چند پیسوں کیلئے عوام اور ملک کیخلاف باتیں کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام کےذہن میں کنفیوژن ڈالی جاتی ہے، قانون اس پراپنارستہ ویسےنہیں بنارہاجیسےبناناچاہئے. اس مسئلے پرافواج پاکستان اپنامؤقف رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص ملک یاباہرسےفوج کیخلاف پروپیگنڈاکرےتوفوج قانونی کارروائی کرے گی، جو ڈیجیٹل دہشت گردباہربیٹھ کرباتیں کرتےہیں وہ بدقسمت ہیں،. یہ بدقسمت ریاست،اداروں،عوام کیخلاف پروپیگنڈاکرتےہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے جو مہم چلائی جارہی ہیں ہمیں معلوم ہے کون اور کیوں چلارہاہے . جنوری 2024سےلیکر آج تک غیرملکی پرنٹ میڈیا میں 127مضامین لکھےگئے جن کا مقصد پاکستان میں مایوسی ،انتشارپھیلانا ہے، سیاسی لابنگ فرمز ہائرکی جاتی ہے .سرکاری دوروں پر احتجاج کیلئے پیسہ لگایاجاتاہے، آپکے خیال میں کیا بیرون ملک احتجاج ایسے ہی کئےجاتے ہیں یہ مایوسی پھیلانے کیلئےہوتاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لابنگ،ملاقاتیں کی جاتی ہیں سرکاری دوروں پراحتجاج کرائےجاتےہیں، لابنگ فرمزہائیرکی جاتی ہیں ان پر بھی پیسہ لگایا جاتا ہے. یہ لابنگ فرمز معصوم فلسطینی کی آواز بلند کرنے کیلئےلگاتےتوبہترہوتا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پیسہ لگایاجارہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی مدد نہ کی جائے، جوعناصر غزہ میں جینوسائیڈ پر خاموش ہیں وہ پاکستان میں انسانی حقوق پر بات کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن