برطانیہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے: برا¶ن

لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم گورڈن برا¶ن نے راولپنڈی کی مسجد میں خودکش حملہ کو بہیمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ دریں اثناءپاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ہالبروک نے کہا ہے کہ جو امریکیوں کو قتل کر رہے ہیں پاکستان میں بھی وہی دہشت گردی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما کی تقریر سے پہلے پاکستانی حکام سے بات کی گئی تھی۔ افغانستان میں ڈرون حملوں سے متعلق اطلاعات نہیں ہیں۔ ہالبروک نے مزید کہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت ہو رہی ہے۔مریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے عوامی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور پاکستان کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات شروع کر رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم پاکستانیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن