بھارت نےممبئی حملوں کے گواہوں اور حکام سے تفتیش کیلئےپاکستانی پینل کو بھارت آنے کی اجازت دیدی ہے۔

Dec 05, 2010 | 19:46

سفیر یاؤ جنگ
بھارتی سرکاری ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کےمطابق ممبئی حملہ کیس میں پاکستانی پینل کے بھارت آنے پر حکام کو کوئی اعتراض نہیں ہے، اس سلسلے میں پاکستان کو آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا تین رکنی پینل اپنے دورے کے دوران عینی شاہدین کے ساتھ ساتھ ممبئی حملوں کے تفتیشی افسران سے بھی پوچھ گچھ کرسکے گی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی پینل کوایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن میجسٹریٹ، مرکزی ملزم اجمل قصاب کے تفتیشی افسر رمیش محل اور حملے میں ہلاک ہونے والے ملزموں اور متاثرین کا پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹرز سے ملاقات کی بھی اجازت ہوگی۔ پاکستان کی جانب ممبئی حملوں کے حوالے سے دورہ بھارت کی درخواست کی گئی تھی جسے بھارتی محکمہ خارجہ نے منظور کرتے ہوئے حتمی اجازت منظوری کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوادیا ہے۔
مزیدخبریں