برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ پچاسی میٹر لمبے درخت پر گھنٹیوں، موم بتیوں اور فرشتوں سمیت مختلف تصاویر بنائی گئی ہیں۔ دھات سے بنے اس دیو ہیکل درخت کو تیس لاکھ برقی قمقموں سے روشن کیا گیا جسے امن کی علامت کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے آسمان پر دھنک رنگ بکھیر دیے۔ گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ کرسمس ٹری کے طور پر درج کرلیا ہے۔ دس لاکھ سے زائد افراد اس خوبصورت درخت کا نظارہ کرنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔