رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیرہوگیا، مولانا زبیرالحسن کا کہنا ہے کہ ہم جب تک سنت رسول پرعمل پیرانہیں ہوں گے، کامیابی ہم سے دور رہے گی۔

Dec 05, 2010 | 20:17

سفیر یاؤ جنگ
تین دسمبرکو شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے بھارت سے آئے عالم دین مولانا زبیرالحسن نے کہا کہ جب تک ہم سنت رسول کی پیروی نہیں کریں گے، دونوں جہانوں میں رسوائی ہمارا مقدررہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمارے آنے کا مقصد دنیا داری نہیں بلکہ اسلامی طرززندگی اپنانا ہے جس میں دین اور دنیا دونوں شامل ہے۔ مولانا زبیرالحسن نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ اجتماع میں سندھ ، سوات، مردان اور پشاورسمیت اندرون و بیرون ملک سے پانچ لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ اجتماع کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اورکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
مزیدخبریں