مسلم لیگ نون کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کل میاں نوازشریف کی صدارت میں پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پارٹی انتخابات اورآرجی ایس ٹی کے معاملے پرغورکیا جائے گا۔

Dec 05, 2010 | 20:38

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف نے پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل پنجاب ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں صوبائی آرگنائزرزاپنی، اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں شیڈول کے مطابق پندرہ جنوری تک پارٹی انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن قائم کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرجی ایس ٹی کے بارے میں اب تک پارٹی کی سینیٹ اورقومی اسمبلی میں کارگردگی اورآئندہ کے لائحہ عمل پربات ہوگی۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ پنجاب اسمبلی میں اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے اورکیا حکمت عملی اختیارکی جائے گی۔
مزیدخبریں