ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ شادی ہالزکیلئے طے شدہ اوقات کی خلاف ورزی پرنچلے سطح کے ملازمین کی گرفتاری کے بجائے ہال مالکان کو گرفتارکرکے جیل بھیجا جائے۔ اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے سرکاری ملازمین کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے صوبے کے نو اضلاع میں سستے بازاروں کے قیام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیکرٹری صعنت کو ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں کے قیام کا منصوبہ ایک ہفتے میں انہیں پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی لہرنے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بازاروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے مقامی سطح پرکمیٹیاں قائم کی جائیں۔ لاہورمیں شاہدرہ، فیروزپورروڈ اورٹھوکرنیازبیگ پر معیاری بس ٹرمینل تعمیرکرانے کے بارے میں ایک اجلاس میں وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ٹھوکرنیازبیگ دو سو بیالیس اورفیروزپورروڈ پربس ٹرمینل کیلئے چارسو باسٹھ کینال اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاری اڈے کوبادامی باغ سے منتقل ہونے تک وہاں صفائی اورمسافروں کے لیے دیگرسہولیات ترجیحی بنیادوں پرفراہم کی جائیں