الیکشن کمیشن نے جعلی اورغیرمستند ڈگریوں کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کے لئے گیارہ ارکان پارلیمنٹ کو کل طلب کرلیا۔

Dec 05, 2010 | 20:46

سفیر یاؤ جنگ
الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کی جعلی اورغیر مستند ڈگریوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کل سماعت کے لئے رکن قومی اسمبلی جواد حسین اور غلام دستگیر راجڑ کو طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے رضوان گل، فرح دیبا،افشاں فاروق، حاجی ناصر محمود اورسہیل کامران بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے مکیش کمار، نادر نگسی اور بشیراحمد خان جبکہ بلوچستان اسمبلی کے سرداریار محمد رند بھی کل ہی پیش ہوں گے۔
مزیدخبریں