افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کے لئے چمن کے راستے فوجی سازوسامان اور تیل کی فراہمی کا سلسلہ بدستور معطل ہے۔ چمن باڈر ٹرمینل پر افغانستان جانے والے کنٹینرز اور تیل کے ٹینکرز کھڑے ہیں جبکہ شدید سردی میں ڈرائیورز اوردیگرعملے کو سخت مشکلات کا بھی سامناہے۔ خیبر ایجنسی کے راستے بھی نیٹو فورسز کے لئے تیل،خوراک، اور فوجی سازوسامان کی فراہمی بند ہےجس کے باعث افغانستا ن میں نیٹو فورسز کو پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیٹیکل انتظامیہ نے پاک افغان سرحد طور خم پر موجود نیٹو سپلائی سمیت کمرشل استعمال کے لئے جانیوالے آئل ٹینکرز بھی واپس پشاور روانہ کردیئے ہیں۔