عراق کے دارالحکومت بغداد میں عاشورہ کے جلوس کے دوران دھماکے میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ پینتالیس سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

Dec 05, 2011 | 22:37

سفیر یاؤ جنگ
پولیس کے مطابق دھماکہ پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا جس نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے سے پینتالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ ریسکیو کی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کی نوعیت کیا تھی ۔ واضح رہے کہ دوہزار تین میں عراق پر امریکی حملے کے بعد سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔
مزیدخبریں