نیوزی لینڈ میں کھیلی جانیوالی چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اورسپین کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں سپین نے کھیل کےابتدائی منٹوںمیں گول کرکے برتری حاصل کرلی تاہم پاکستان کیجانب سے شکیل عباسی نے گول کرکے میچ برابرکردیا۔پہلاہاف ختم ہونے سےچند منٹ قبل سپین نے دوسراگول کرکےسکوردوایک کردیا۔ دوسرے ہاف میں سہیل عباس نے پنلٹی کارنرپرگول کرکےمیچ دو،دوگول سےبرابرکردیا۔دوسرے ہاف میں پاکستان کی ٹیم نے بہترکھیل کامظاہرہ کیا لیکن سیپن کے گول کیپرنے پاکستان کیجانب سے گول کی متعدد کوششیں ناکام بنادیں۔ سپین کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں مزید دوگول کرکےمیچ دوکےمقابےمیںچار گول سے جیت لیا۔ اس سےقبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے برطانیہ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔