ڈالرکی قدرمیں اضافہ، ایک سال میں پاکستان پر واجب الاداغیرملکی قرضہ کا حجم ساڑھے چارارب ڈالربڑھ گیا

کراچی (آئی این پی) پاکستان کی جانب سے زیادہ ادائیگیوں کے باوجود غیر ملکی قرضوں کی مالیت میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے اضافہ ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں برس کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مد میں 8.854 ارب ڈالرز ادا کرنے کے باوجود جون 2010ءمیں پاکستان پر جو واجب الادا غیرملکی قرضہ 57.363 ارب ڈالرز تھا وہ جون 2011ءمیں بڑھ کر 61.845 ارب ڈالرز ہوگیا ۔قرضوں میں اضافے کا یہ رجحان رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران بھی برقرار رہا حالانکہ اس عرصے کے دوران بھی پاکستانی حکومت نے بھاری ادائیگیاں کیں۔

ای پیپر دی نیشن