میمو سکینڈل انتہائی سنگین معاملہ ہے، حکومت غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے: نیشنل پیپلز پارٹی

Dec 05, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (رپورٹ تنویر بیگ) نیشنل پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّد ضیاءعباس نے کہا ہے کہ میمو گیٹ سکینڈل انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اپنی پوزیشن صاف کرنے کے لئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے۔ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ میاں نواز شریف کی درخواست پر سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے کمشن قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے تو حکومت کو اس پر عملدرآمد میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ اگر منصور اعجاز کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں تو تحقیقات کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
مزیدخبریں