سانگھڑ (آن لائن) ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن محمد افضل خان نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے دھاندلی واثرو رسوخ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ساڑھے آٹھ کروڑ ووٹر کے انگوٹھے کے نشان کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ سانگھڑ میں خطاب میں افضل خان نے کہا کہ دھاندلی اور اثر رسوخ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے سیاست دان خواب دیکھنا چھوڑ دیں وحیدہ شاہ کیس سے سیاست دان سبق حاصل کریں۔ الیکشن کمشن فوج، رینجرز اور پولیس میں الیکشن کی انتظامیہ میں شامل ہوگی۔