امن کی آشا کی بات کرنیوالوں کی آنکھیں بھارتی وزیر کے بیان سے کھل جانی چاہئیں

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان بنچ نے کہا ہے کہ امن کی آشا کی بات کرنیوالوں کی آنکھیں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد کھل جانی چاہئیں۔ بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے والے دراصل ہجرت کرنیوالے شہداءکی قربانیوں اور عزتوں کا سودا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر محمود اشرف خان اور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بھارتی وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ پاکستان اگر کرکٹ کی زبان بولے گا تو ہم جواب کرکٹ میں دینگے اور اگر پاکستان جنگ کی زبان بولے گا تو ہم جنگ سے جواب دینگے۔ یہ باتیں دراصل شہیدوں کے لہو سے روگردانی اور سودے بازی ہے۔ دریں اثناءصدر ہائیکورٹ بار ملتان بینچ محمود اشرف خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے طیارے کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔ حکومت اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی اور اﷲ نے انہیں بچایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...