گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) باس مولڈڈ فرنیچر بنانے والے پاک سن انٹرنےشنل پلاسٹک انڈسٹرےز کے زیراہتمام دوسرے سالانہ سپورٹس میلہ کا انعقاد جناح سٹیڈیم میں کےاگےا جس میں فیکٹری کے مزدوروں سمیت دیگر ورکروں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی عمران گل جبکہ آرگنائزرمےں نعیم احمد‘ لیاقت حسین‘ محمد بشیر‘ مکنون احمد جان‘ محمد شفیق تبسم‘ اشفاق بٹ اور محمد شبیر شامل تھے۔ سپورٹس میلہ کے اختتام پر کمپنی کے منےجنگ ڈائرےکٹر محمد اعظم مغل اور محمد آصف مغل نے چار سو میٹر دوڑ میں محمد وقاص‘ تھری لیگ دوڑ میں محمد وقاص‘ محمد شہزاد‘ میوزک چیئر میں محمد اکبر‘ فٹبال میں باس کینگروز کے کپتان لیاقت حسین اور کرکٹ میچ میں باس لائنز کے کپتان محمد مبشر کو کامیاب ہونے پر ٹرافیاں‘ میڈلز اور نقد انعامات دئیے۔
پاک سن انٹرنیشنل پلاسٹک انڈسٹریز کے زیراہتمام سپورٹس میلہ
Dec 05, 2012