لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے نمبر ون کیوئسٹ اور نئے عالمی چیمپئن محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں ورلڈکپ کے دوران میچ چھوڑنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی پیشکش کو رد کر دیا اور آج ورلڈ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہوں۔