سپین : بیک وقت1ہزار221 افراد کا چٹکی بجانے کا عالمی ریکارڈ

Dec 05, 2012

 میڈرڈ (نوائے وقت نیوز) ہاتھوں کی انگلیوں سے چٹکیاں بجانا ایک عام بات ہے لیکن چٹکی بجاتے ہی عالمی ریکارڈ بننا شاید کچھ انوکھا ہی ہے۔ سپین میں گذشتہ دنوں کچھ ایسا ہی انوکھا ریکارڈ قائم ہوا جہاں ایک ہزار سے زائد افراد نے دونوں ہاتھوں کی ا±نگلیوں سے چٹکی بجاتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ سپین میں ایک آٹوموٹو کمپنی کے ملازمین کے سالانہ اجتماع کے موقع پر ایک ہزار سے زائد ملازمین اور انکے فیملی ممبرز نے ایک مخصوص دھن پر چٹکیاں بجائیں اور یہ انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مزیدخبریں