2012ئ: صوبائی محتسب نے محکموں کیخلاف 8198 شکایات کے فیصلے کئے

لاہور (رپورٹ: جاوید یوسف) صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کو رواں سال اب تک کل 8372 شکایات موصول ہوئیں سب سے زیادہ شکایات محکمہ تعلیم، پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق ہیں۔ 8198 شکایات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بقایا میں متعلقہ محکموں سے انکوائریاں کی جارہی ہیں۔ زیادہ تر شکایات میں لوگوں کو ”ریلیف“ دیا گیا جبکہ متعدد شکایات کو غیرضروری اور ناقابل سماعت قرار دیدیا گیا۔ صوبائی محتسب نے صوبے بھر کے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جن معاملات کی انکوائریاں کررہے ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کرکے سیکرٹریٹ کو ارسال کریں۔ 2000 کے لگ بھگ شکایات میں سے متعدد کا فیصلہ سرکاری محکموں کیخلاف دیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں نے صوبائی محتسب کے فیصلوں کیخلاف صوبائی گورنر کے پاس اپیلیں دائر کی ہیں جبکہ 150 کے قریب شکایات کے فیصلے محکموں کے حق میں دئیے گئے اور متعدد کی سماعت جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...