کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر‘برطانوی پاﺅنڈ اوریورو میں اضافے کے باعث ڈالرکی قیمت 5پیسے اضافے پر97.45روپے پرآگئی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید97.20روپے سے بڑھ کر97.25روپے اورقیمت فروخت 97.40روپے سے بڑھ کر 97.45 روپے پر بند رہی برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قیمتوں میں بالترتیب 30پیسے اور20 پیسے کا اضافہ رہا برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 154.50روپے سے بڑھ کر 154.80 روپے اورقیمت فروخت155.50روپے سے بڑھ کر155.80روپے کی بلند سطح پر بند رہی یورو کی قیمت خرید125.40روپے سے بڑھ کر125.60روپے اورقیمت فروخت126.40روپے سے بڑھ کر 126.60روپے کی بلند سطح پر بند ہوگئی ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ‘ ڈالرکی قیمت بڑھ کر97.45روپے ہوگئی
Dec 05, 2012