شنگھائی تعاون تنظیم دہشت گردی کے خاتمے، علاقائی تنازعات کے حل میں م

Dec 05, 2012

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم دہشت گردی کے خاتمہ اور علاقائی تنازعات حل کرنے میں بڑا م¶ثر کردار ادا کر رہی ہے۔ نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم معیشت کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک سیل قائم ہے جو کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں بڑا م¶ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اس سیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں تجارت اور معیشت کے لئے نئی مارکیٹیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔این این آئی کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکک پہنچ گئے۔ وزیراطلاعات کائرہ ایس سی او کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان کی کونسل کے گیارہوں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دارالحکومت بشکک پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ کا ہوائی اڈہ پر کرغیزستان کے سینئر وزیر میلس جونو شالیو نے استقبال کیا۔

مزیدخبریں