کالاباغ ڈیم ملکی مفاد میں ہے، اتفاق رائے ہونا چاہئے: عمران

لاہور+ حضرو (ایجنسیاں+ نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم ملک کے مفاد میں ہے لیکن تمام صوبوں میں اتفاق رائے ہونا چاہئے، لیپ ٹاپ سے نوجوانوں کو خریدا نہیں جا سکتا، الیکشن کمشن اور عدلیہ کی نگرانی میں ہی شفاف انتخابات ہو سکتے ہیں، سونامی عام انتخابات میں نظر آئیگا، ذوالفقار علی بھٹو کا انقلاب بھی ضمنی نہیں بلکہ عام انتخابات میں آیا تھا۔ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں اور اس حوالے سے تحریک انصاف بھی حلقہ بندیوں کے الیکشن کمشن کے فیصلے کی تائید کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ایک معاہدہ کے تحت ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، 5سال میں مسلم لیگ (ن) نے فرینڈلی اپوزیشن کا رول نبھایا اب قوم باری بدل بدل کر اقتدار کے مزے لینے والوں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے، اقتدار میں آکر شاہی اخراجات ختم کرکے صدر، وزیراعظم اور تمام احکام کو سادگی اختیار کرنے کی راہ دکھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو اور تحصیل حضرو میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی ممبران کے ساتھ اجلاس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے پارٹی انتخابات کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پورے برصغیر میں کسی بھی سیاسی پارٹی میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں جو سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران کے آمرانہ طرز پر انتخاب کی روایت کی واضح نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن موجودہ گلے سڑے سیاسی کلچر کو اکھاڑ پھینک کر پاکستان میں حقیقی جمہوریت یقینی بنائیں گے اور ایک نئی تاریخ رقم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کو چلایا جا رہا ہے اسطرح ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ہم صرف ان لوگوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرینگے جن کاپارٹی ممبران کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے میرٹ اور ضلعی پارٹی تنظیموں کی جانب سے تجاویز کی بنیاد پر انتخاب کیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...