پابندی کے باوجود انڈر پاسز سے ہیوی ٹریفک کا گزرنا معمول بن گیا

لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں بنے ہوئے انڈر پاس سے بڑے ٹرک، ٹرالے مختلف اداروں کی بسیں گزارنا معمول بن گیا ہے۔ ہر انڈر پاس کے باہر تحریر ہے کہ وہاں سے بسیں یا ٹرک نہ لے جایا جائے مگر اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ وارڈنز بغیر ہیلمٹ والوں کے چالان کرنے میں مصروف رہتے ہیں مگر جو لوگ قانون کو توڑ رہے ہیں، انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ متعلقہ حکام کو خود اس بات کی خبر نہیں ہے کہ شہر میں ”انڈرپاس“ سے کون کونسی گاڑیاں گزر رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...