نااہل حکومتی مشیر نواز شریف کیخلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکتے: مشاہد اللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ نااہل حکومتی مشیرنے پہلے بھی وعدہ کیاتھاکہ وہ شریف برادران کے خلاف ثبوت پیش کرینگے لیکن انہوں نے آج تک کسی عدالت سے رجوع نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) آج بھی کھلا چیلنج دیتی ہے کہ نااہل حکومتی مشیرکے پاس جو بھی ہے، عدالت میں لاکرپیش کریں ،ہم قانون سے تعاون کرینگے۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ وفاقی حکومت اوراس کے مشیر نے تو بلوچستان کے معاملے پراپنی صوبائی حکومت کو بھی نہ بخشا اور مسائل حل کرنے تو درکنار اسمبلی اور خود اپنی حکومت کو بھی بے توقیر کر دیا۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ حکمرانوںکا ذاتی ایجنڈا اور انکی بدعنوانیاں سیاستدانوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال دسمبر میں بے نظیر کے قاتل بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن ان کی برسی کے دن دعا کے ساتھ ہی اس وعدے کو بھلا دیا جاتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن