پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کی انیس نومبر کی پوزیشن بحال کرے اور ڈاکٹرز کی معطلی کےاحکامات واپس لے۔ پی ایم اے نے کہا کہ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات کے اخراج اوردیگرکارروائیوں کے خاتمے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں میں اوپی ڈیزاورآپریشن تھیٹرزمسلسل پچاسویں روزبھی بند ہونے سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ گزشتہ ماہ کی سترہ تاریخ سے ڈاکٹرسعید کے اغواء کے بعد شروع کیاگیا تھا جواُنکی بازیابی کے باوجود اب تک جاری ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطالبات کی منظوری کیلئےمسیحاؤں کی ہڑتال پچاسویں روزبھی جاری، اوپی ڈیزاورآپریشن تھیٹرزتاحال بند, مریض ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔
Dec 05, 2012 | 12:50