قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت ہوا جس میں انسانی حقوق کی وزارت کے حوالے سے امورکا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزارت کی طرف سے دی گئی بریفنگ پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ وزارت چھ ماہ سے کسی قسم کا حساب پیش کرنے سے راہ فرار اختیارکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کمیٹی کارکرکردگی کا جائزہ لینے کی کوشش کرتی ہے توایک نیا بہانہ پیش کردیا جاتا ہے۔ وزارت میں فنڈزہونے کے باجود بھی انہیں کسی کام کے لئے استعمال نہیں کیا جا رہا۔ کمیٹی کی رکن خوش بخت شجاعت نے کہا کہ کمیٹی کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ آنا وزارت کی ناکامی ظاہرکرتا ہے۔ کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے دوران مختلف مقامات پرناخوشگوارواقعات پربھی تشویش کا اظہارکیا