سماعت کے دوران حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ ممبی حملوں کے حوالے سے امریکی عدالت میں دفاع کے لئے حافظ سعید کوسرکاری وکیل کی خدمات فراہم کرنے کے احکامات صادرکئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے حکومت کا فرض ہے کہ حافظ سعید کو سرکاری سطح پرقانونی امداد فراہم کی جائے۔ عدالت کی جانب سے مقررکیے گئے عدالتی معاون احمربلال صوفی بیرون ملک ہونے کی بناء پرپیش نہ ہوسکے۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت اکتیس دسمبرتک ملتوی کردی۔
لاہورہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے امیرحافظ سعید کوامریکی عدالت میں سرکاری وکیل کی خدمات فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت اکتیس دسمبرتک ملتوی کردی.
Dec 05, 2012 | 13:19