اسٹیٹ بینک سے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا دائرہ وسیع کرنے سے مائیکرو انٹرپرائزز فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے سرکلرلیٹرنمبر چودہ کے مطابق اب مائیکرو فنانس بینک، مائیکرو انٹرپرائزز کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے لے کرپانچ لاکھ روپے تک قرضے دے سکیں گے۔ ان قرضوں کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سے قبل سی جی ایس کی سہولت صرف کمرشل بینکوں کو حاصل تھی۔ اب مائیکرو فنانس بینکوں کو کریڈٹ رسک کے ضمن میں آسانی حاصل ہوگی کیونکہ اب انہیں اپنے مائیکرو انٹرپرائزز کے قرضوں کے چالیس فیصد پر رسک کوریج حاصل ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کادائرہ وسیع کردیا ،مائیکرو فنانس بینک پانچ لاکھ روپے تک قرضے دے سکیں گے اس سے قبل یہ حد ڈیڑھ لاکھ روپے تھی۔
Dec 05, 2012 | 13:26