اسلام آباد (نامہ نگار) لاپتہ افراد کی بازیابی کی تنظیم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس ( ڈی ایچ آر) نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل کوئی ایسا فیصلہ کر جائیں تاکہ ملک سے جبری گمشدگی کا سلسلہ ختم ہو جائے، چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے نوائے وقت سے گفتگو میں کہا کسی ادارے کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئین و قانون سے ماوراء کسی کو گمشدہ کر دے،یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو اسکے بہت خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام تر مشکلات کے باوجود ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔