عراق کویت جنگ کے متاثرین کیس، سپریم کورٹ نے 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عراق کویت جنگ کے متاثرین کے کلیموں کی ادائیگیوںکے حوا لے سے سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت میں عدالت نے اوپی ایف سے کلیموں کی تفصیلات اور نیب سے معاملے پر تفتیشی رپورٹ 13دسمبر تک طلب کرلی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو او پی ایف کے وکیل گل حسن اورنگزیب نے عدالت کو بتایا کہ زیادہ تر کلیم ادا کرچکے ہیں عدالت میں وہ افراد آرہے ہیں جن کے کلیم 2003 کے بعد کے ہیں 824منظورکلیم کی فہرست مارچ 2006 کو اخبار میں شائع کی گئی تھی۔ ایک متاثرہ فرد افتخار قریشی نے عدالت کو بتایا کہ اس کا ایک لاکھ ڈالر کا کلیم یو این سے منظور ہوا جس کا لیٹر انہوں نے عدالت میں بھی پیش کیا۔ او پی ایف والے صرف 2 ہزار 902 ڈالرز کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...