لاہور (پ ر) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آر اے نے صوبہ پنجاب میں کیٹررز کے لئے پانچ فیصد کی شرح سے پنجاب سیلز ٹیکس کی سکیم متعارف کرائی ہے سکیم کے مطابق 25 نومبر 2013ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں دی گئی شرائط کو پورا کرنے والے کیٹررز 16 فیصد کی بجائے پانچ فیصد شرح کے مطابق ٹیکس ادا کریں گے۔ سکیم کو اختیار کرنے والے کیٹررز متعلقہ بزنس ایسوسی ایشن سے ٹیکس گوشواروں اور ٹیکس کی ادائیگی کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ دکھانے پر تین سال کیلئے محکمانہ آڈٹ سے مستثنی ہوں گے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کیٹررز کیلئے پانچ فیصد سیلز ٹیکس سکیم متعارف کروا دی
Dec 05, 2013