پشاور(آن لائن) پشاور میں معروف معالج ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیکل سی وارڈ کے انچارج اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر امجد تقویم منگل کی شب حیات آباد فیز سیون میں نماز عشاء کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کر لیا جس کے خلاف پراونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہڑتال کا اعلان کیا۔ ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے ہسپتال کے احاطے میں احتجاج بھی کیا۔اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امجد تقویم کو بہتر گھنٹے میں بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
پشاور: ڈاکٹر کا اغوا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ساتھیوں کا او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری
Dec 05, 2013