محمد عرفان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی‘6ہفتوں کیلئے کرکٹ سے آئوٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان ان فٹ ہونے کے سبب سری لنکا کے دورے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔محمد عرفان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بولنگ کرتے ہوئے دوسرے اوور میں گر پڑے تھے اور ہیم سٹرنگ کی تکلیف کے سبب انھیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔فریکچر کی نشاندہی کے باعث ڈاکٹر نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم کے مطابق محمد عرفان کو صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 11 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو رہا ہے۔محمد عرفان طویل قامت کے سبب کرکٹ میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں، تاہم ان کاکریئر فٹنس کے مسائل کا شکار رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن