ڈونیڈن (آئی این پی)ڈونیڈن ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے 609 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی 67 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور انہیں فالوآن کے خطرے کا سامنا ہے۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 609 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کردی۔ راس ٹیلر نے ناقابل شکست 217رنز بنائے۔کپتان برینڈن مک کلم113‘ واٹلنگ 41، ایش سوڈھی 35 اور نیل ویگنر37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹینوبیسٹ نے تین، ڈیرن سیمی اور دیونرائن نے دو، دو وکٹیں لیں۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سڑسٹھ رنز پر ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ کرک ایڈورڈز صفر اور کیرن پاول سات رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیرن براوو 37 اور مارلن سموئلز 14رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو فالوآن سے بچنے کے لئے مزید 343 رنز کی ضرورت ہے اور ان کی8 وکٹیں باقی ہیں۔