لاہور (سپورٹس رپورٹر) جونیئر ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے بھارت میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل گذشتہ روز ملائیشیا کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلا جس میں پاکستان ٹیم نے دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ میجر دھیان چند ہاکی سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان جونیئر ٹیم کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ یہ گول محمد عمیر نے کیا۔ دوسرا گول کھیل کے دوسرے ہاف میں 42ویں منٹ میں محمد دلبر نے کیا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ گروپ اے میں مصر کے خلاف کھیلے گی۔
جونیئر ہاکی ورلڈکپ : پاکستان نے پریکٹس میچ میں ملائیشیا کوہرا دیا
Dec 05, 2013